Monday January 20, 2025

مون سون سیزن بھرپور کم بیک کرنے کیلئے تیار، تگڑی بارشوں کی پیشن گوئی

لاہور : مون سون سیزن بھرپور کم بیک کرنے کیلئے تیار، تگڑی بارشوں کی پیشن گوئی، 15 ستمبر کے بعد لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ایک سے زائد سلسلوں کی آمد کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے کئی علاقوں میں ستمبر کے آخری 2 ہفتوں میں اچھی بارشوں کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق 15 ستمبر کے بعد ایک جانب سے مون سون بارشوں کے سلسلے کی واپسی ہو گی، تو اسی دوران ملک میں بارشوں کے مغربی سلسلے کی آمد بھی ہو گی۔

مون سون ہواوں اور مغربی ہواوں کے ملاپ سے لاہور سمیت ملک کے کئی علاقوں میں 15 ستمبر کے بعد رواں ماہ کے اختتام تک بارشوں کے 2 سے 3 تگڑے اسپیل آ سکتے ہیں۔ ان بارشوں کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری گرمی کے موسم کی شدت میں واضح کمی آ جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں گزشتہ 3 ہفتوں کے دوران مون سون بارشوں کی شدت میں نمایاں کمی کے باعث گرمی کی شدت میں بھی مزید اضافہ ہوا ہے۔

FOLLOW US