لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کیس میں آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جسٹس مرزا وقاص رؤف نے پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ نے رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی گرفتاری پر توہین عدالت کے کیس میں جاری کیے ۔عدالت نے پیش نہ ہونے پر آئی جی پولیس اسلام آباد کے وارنٹ جاری کیے اور آئی جی اسلام آباد کو 18ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔