Saturday January 18, 2025

ایف بی آر نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں روپے مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا

اسلام آباد : ایف بی آر نے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اربوں روپے مالیت کا ٹیکس فراڈ پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس فراڈ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے پکڑا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا۔ کمپنی دستاویزات میں آئرن اینڈ اسٹیل کا جعلی کاروبار ظاہر کیا گیا، رجسٹریشن کیلئے کمپنی نے لیاقت مارکیٹ، اگیری مارکیٹ، ایم اے جناح روڈ مارکیٹ کراچی کا پتہ لکھوایا۔

جعلی کمپنی کو متعدد غیرقانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا گیا، 314ارب روپے کے فراڈ کے انکشاف پر بھی ایف بی آر نے تاحال کوئی مقدمہ درج نہیں کرایا، ایف آر آئی درج نہ ہونے سے ملزمان بیرون ملک فرار ہوسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس فراڈ ڈائریکٹر جنرل انٹرنل آڈٹ ان لینڈ ریونیو کی ٹیم نے پکڑا، کے ایچ اینڈ سنز نامی جعلی کمپنی نے314ارب روپے کا ٹیکس فراڈ کیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ کمپنی کاغذات میں تو موجود ہے لیکن حقیقت میں اس کا کوئی وجود نہیں، فراڈ کمپنی بےنامی شخص محمد کاشف کے نام پر رجسٹرڈ تھی۔

FOLLOW US