Saturday January 18, 2025

بجلی چوری کیخلاف آپریشن: 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگائے جانے کا انکشاف

اسلام آباد: سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہےکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیاگیا ہے۔ ٹوئٹر ( ایکس ) پر سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بجلی چوری سے متعلق اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 8کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیا گیا ہے جب کہ بجلی چوری میں ملوث 194 افراد کو گرفتار کیاگیا ہے۔

سیکرٹری پاور نے بتایا کہ بجلی چوری پراب تک 35کروڑ 20لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال کے مطابق بجلی چوری پر لیسکو اور میپکو میں دیگرکمپنیوں کے مقابلے میں بہترکام ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن جاری ہے اس سے قبل سیکرٹری پاور راشد لنگڑیال نے بتایا تھا کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہو چکا ہے، ابھی یہ آغاز ہے، یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہو جائے گا۔ راشد لنگڑیال کا کہنا تھا کہ بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہوچکے ہیں، بجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار اور 16 کروڑ 40 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

FOLLOW US