Sunday January 19, 2025

مہنگائی کے ماروں پر حکومت نے ایک اور ٹیکس لگا دیا

لاہور : پنجاب حکومت نے مہنگائی کے ماروں پر ایک اور ٹیکس لگا دیا، محکمہ بلدیات نے ‘دیہات چمکیں گے’ منصوبہ شروع کر دیا۔ نجی ٹی وی محکمہ بلدیات نے پنجاب بھر کی 2 ہزار 468 دیہی یونین کونسلوں پر کوڑا ٹیکس لگا دیا۔ منصوبے سے 4 ارب اڑھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکٹھے ہوں گے۔ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس سٹیشنز سے ایک ، ایک ہزار ٹیکس لیا جائے گا جبکہ رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ماہانہ ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کیلئے 7 ہزار 404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لئے گئے، دیہات چمکیں گے منصوبے پر سالانہ 5 ارب 18 لاکھ سے زائد خرچ ہوں گے۔

FOLLOW US