Sunday January 19, 2025

محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی

سلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران لاہور، اسلام آباد سمیت کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران گوجرانوالا، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور گردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، ہفتے کو جاری رپورٹ میں بتایا گیا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں 15، نارووال میں 9، سیالکوٹ اور مری میں 8 / 8، گوجرانوالا اور گجرات میں 4/ 4 جبکہ اٹک اور چکوال ایک ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گزشتہ روز لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

پنجاب کی طرح محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں سوات،دیر،کوہستان میں بارش کاامکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آبادمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ ملک کے شمال مشر قی اضلاع میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔دیر، سوات اور کوہستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک رہنے کا امکان ہے۔

FOLLOW US