Monday April 29, 2024

پی ٹی آئی عوامی مقبولیت ثابت کرنے میں کامیاب استور ضمنی الیکشن نتائج میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی

استور : پی ٹی آئی عوامی مقبولیت ثابت کرنے میں کامیاب،استور ضمنی الیکشن نتائج میں تحریک انصاف نے واضح برتری حاصل کر لی، 56 میں سے 25 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کے مطابق پی ٹی آئی نے 2800 ووٹ حاصل کر لیے جبکہ دوسرے نمبر پر پی پی امیدوار کو اب تک 1300 ووٹ حاصل ہو سکے. استور میں سابق وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی خالی ہونے والی نشست پر 9 ستمبر 2023 کو استور این اے 13 حلقہ ون میں ضمنی الیکشن صبح 8 بجے سے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا۔

استور حلقہ ون میں ٹوٹل 56 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ،12 پولنگ اسٹیشن کو حساس جبکہ 44 پولنگ اسٹیشن کو نارمل قرار دیا گیا، واضح رہے کہ استور این اے 13 حلقہ ون میں کل ووٹرز کی تعدد 33378 ہے، مرد ووٹرز کی تعدد 18231 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعدد 15147 ہے، پولنگ پرامن طریقے سے جاری و ساری رہی، یہ پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہی.

FOLLOW US