Tuesday January 21, 2025

پرویز خٹک کہتے ہیں پی ٹی آئی توڑ دوں گا، صحافی کے سوال پر علی محمد خان نے کیا جواب دیا؟

اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان سے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعوے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بھی چیلنج دیدیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ کورٹ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی محمد خان کا کہنا تھا کہ سائفر کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری غلط ہے۔ امید ہے الیکشن 90 روز میں ہوں گے، صدر مملکت سے بھی اس حوالے سے کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں، آنے والے دنوں میں حالات بہتر ہوں گے۔

انہوں نے پرویز خٹک کے پی ٹی آئی توڑنے کے دعوے سے متعلق جواب دیتے ہوئے انہیں چیلنج دے دیا کہ “ٹرائی ٹرائی اگین” یعنی کوشش کر کے دیکھ لیں اور بار بار کوشش کریں۔

FOLLOW US