Sunday January 19, 2025

خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی درخواست ضمانت پر فیصلہ آگیا

لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے 9 مئی واقعات پر خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ سمیت 97 افراد کی رہائی کی درخواست ضمانتوں پر فیصلہ سنا دیا۔ 2 رکنی بینچ نے ضمانت کی درخواستیں واپس ٹرائل کورٹ کو بھیج دیں۔جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے محفوظ فیصلہ سنایا، عدالت نے حکومت پنجاب کی مقدمات میں نئی دفعات شامل کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مقدمات میں نئی دفعات شامل ہو چکی ہیں، ملزمان نئی دفعات کے مطابق شامل تفتیش ہوں،

ملزمان نئی دفعات کے بعد ضمانت کے لیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں۔ سپیشل پراسیکیوٹر فرہاد شاہ نے درخواست ضمانتوں کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ مقدمہ میں نئی دفعات لگا دی گئی ہیں، سپیشل پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ملزمان ریمانڈ پر ہیں، مقدمہ کی تفتیش جاری ہے۔

FOLLOW US