اسلام آباد : ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقا مات پر آندھی/تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کل بدھ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں مرطوب رہے گا تاہم بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقا مات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش اسلام آباد ( سیدپور، زیرو پوائنٹ 39، گولڑہ 30، ایئر پورٹ 14، بوکرا 13) پنجاب میں مری 26، راولپنڈی (شمس آباد 21، چکلالہ 20، کچہری 12) ، اٹک 12، منگلہ، سیالکوٹ 02، چکوال، جہلم، گجرات 01،خیبر پختونخوا میں مردان 17، کاکول 14، دیر (زیریں 05، بالائی 02) ، مالم جبہ03،سیدو شریف 02، کشمیر میں کوٹلی 10، گڑھی دوپٹہ، راوالاکوٹ 01، گلگت بلتستان میں ہنزہ میں 02ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔