Saturday January 18, 2025

عمران خان ملک میں بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے،پرویز خٹک

نوشہرہ : پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے چیئرمین اور سابق وزیردفاع و وزیراعلیٰ پنجاب پرویز خٹک کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ملک میں انقلاب کے ذریعے بادشاہت قائم کرنا چاہتے تھے۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے تھےکہ کسی کے جانے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن آج میں بتانا چاہتا ہوں کہ تمہیں فرق ضرور پڑےگا۔جن لوگوں کی وجہ سے عمران خان نے حکومت بنائی آج وہ تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں شامل ہیں۔

یاد رہے کہ پرویز خٹک نے سانحہ 9مئی کے بعد پی ٹی آئی اور عمران خان کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، اس سے قبل وہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور وفاق میں عمران خان کے ساتھ وزیردفاع کے عہدے پر کام کرچکے ہیں۔

FOLLOW US