Sunday January 19, 2025

بشریٰ بی بی کی اسیر شوہر سے ملاقات کیلئے اٹک جیل آمد، پولیس نے چیک پوسٹ پر روک دیا

اٹک : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی شوہر سے ملاقات کیلئے اٹک جیل پہنچیں تو پولیس نے انہیں چیک پوسٹ پر روک لیا۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کے ساتھ وکلا کی ٹیم بھی موجود ہے، اٹک جیل میں اسیر عمران خان سے ملاقات کیلئے بشریٰ بی بی کو چیک پوسٹ پر تعینات پولیس نے روایتی سلوک کرتے ہوئے اندر جانے کی اجازت دینے سے انکار کرتے ہوئے روک لیا۔

اس سے قبل بشریٰ بی بی نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس کی سماعت جسٹس عالیہ نیلم نے کی، درخواست میں بشریٰ بی بی کے خلاف مقدمات کا ریکارڈ فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ درخواست میں وفاق، نیب، ایف آئی اے اور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ بشری بی بی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ نیب، ایف آئی اے، پنجاب پولیس سمیت دیگر اداروں نے بے بنیاد اور خلاف قانون مقدمات درج کر رکھے ہیں، شوہر کے بعد اب مجھے بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جون 2022 سے پہلے کوئی مقدمہ یا انکوائری زیر التوا نہیں تھی۔

FOLLOW US