Sunday January 19, 2025

میاں برادران کے لندن میں قیام سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میاں برادران کے لندن میں قیام سے پارٹی میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی وجہ سے عوام میں غصہ ہے جس کا سامنا مسلم لیگ ن کی قیادت کو کرنا پڑ رہا ہے، ان حالات میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم حالات کو اس طرح نہیں سنبھال سکے جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

FOLLOW US