Saturday January 18, 2025

اینکر پرسن سعدیہ افضال نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا سے شادی ظاہر کر دی

لاہور : اپریل2019 میں یہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہیں کہ حکمران جماعت کے رہنما نے نجی ٹی وی چینل کی معروف خاتون اینکر پرسن سعدیہ افضال سےشادی کرلی ہے۔۔ فیصل واڈا پہلے سے شادی شدہ ہیں، جبکہ یہ ان کی دوسری شادی ہے۔ اس حوالے سے معروف صحافی سید عون شیرازی کی جانب سے ایک ٹوئٹ کی گئی جس کے بعد فیصل واڈا کی دوسری شادی سے متعلق بحث چھڑ گئی۔

تاہم پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اس پر سخت ردعمل دیا تھا اور کہا تھا کہ میڈیا کو بغیر تحقیق کے جھوٹی خبریں نہیں دینی چاہئیے۔ فیصل واوڈا کی سعدیہ افضال سے شادی کے حوالے سے بہت خبریں گردش کرتی رہی تھیں تاہم دونوں نے اس پر خاموشی اختیار کیے رکھی اور شادی کو ظاہر نہیں کیا۔لیکن جب گذشتہ روز فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے تو سعدیہ افضال نے انہیں پیار بھرے انداز میں مبارکباد دی۔ سعدیہ افضال نے فیصل واوڈا کے ساتھ خوبصورت تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ’مبارک ہو سینیٹر صاحب ‘۔ سعدیہ افضال کے ٹویٹ کرتے ہی جہاں لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا وہیں انہیں مبارکباد بھی دی،جب کہ اینکر پرسن کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بھی خوبصورت جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بہت بہت مبارک آپ دونوں کو۔

۔واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ سعدیہ افضال اور فیصل واوڈا نے دو سال قبل شادی کی تھی تاہم اسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا گیا تھا۔سعدیہ افضال کی جانب سے یہ شادی اُس وقت ظاہر کی گئی جب فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔سعدیہ افضال گذشتہ کئی سالوں سے بطور اینکر پرسن کام کر رہی ہیں جب کہ فیصل واوڈا حکمراں جماعت تحریک انصاف کے متحرک رہنما ہیں۔

FOLLOW US