Saturday January 18, 2025

میدانی علاقوں میں موسم گرم مرطوب،آج بارش کہاں کہاں ہو گی؟ پیش گوئی آ گئی

لاہور : ملک کے میدانی علاقوں میں آج موسم گرم مرطوب جبکہ مختلف علاقوں میں بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد، کشمیر ، گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقوں میں آج گرج چمک کے ساتھ رم جھم کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں پنجاب اور سندھ میں موسم گرم مرطوب رہے گا جبکہ بلوچستان کے شمالی اور شمال مشرقی علاقوں میں موسم خشک اور معتدل رہے گا۔ بتایا گیا ہےکہ وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف، موسم معتدل اور خشک رہنے کی پیشگوئی ہے۔

FOLLOW US