Monday April 29, 2024

“نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے” شاید بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہ آسکیں، خورشید شاہ

کراچی : رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔ شاید بیماری کی وجہ سے وہ پاکستان واپس نہ آسکیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنماؤں کے نواز شریف کو جھوٹا کہنے پر دکھ ہوتا ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف غلط بیانی کر کے نہیں بیماری کی وجہ سے باہر گئے،نواز شریف کسی ڈر سے بیرونِ ملک باہر نہیں گئے تھے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ قائد مسلم لیگ ن نواشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کیلئے دی گئی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے،

شریف خاندان نے وطن واپسی کیلئے نئی تاریخ پراتفاق کر لیا۔ ذرائع نے بتایا تھا کہ لندن میں نواز شریف کی وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے شریف فیملی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کو ستمبر میں وطن واپس نہیں آنا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے اجلاس میں شہباز شریف نے مشورہ دیا کہ نوازشریف ستمبر کے بجائے اکتوبر کے وسط تک پاکستان پہنچیں جس کے بعد خاندان نے 15 اکتوبر کی تاریخ پر اتفاق کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی ستمبر کے وسط میں طے کی گئی تھی، اور شریف فیملی نے ان کی ستمبر میں واپسی کی تصدیق بھی کر دی تھی۔ شریف فیملی کے ذرائع کی جانب سے جیو نیوز کو تصدیق کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ان کی جماعت کے چند رہنماؤں نے ستمبر کے وسط میں آنے پر اصرار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے وکلا اور سیاسی رفقا نے نواز شریف کو دورہ مڈل ایسٹ اور یورپ کے فوراً بعد وطن واپسی کا مشورہ دیا تھا تاہم بعد میں تصدیق کی گئی کہ نواز شریف ستمبر کے وسط میں پاکستان پہنچیں گے۔ نواز شریف 4 برس قبل پاکستان سے برطانیہ علاج کرانے آئے تھے اب ان کی واپسی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

FOLLOW US