Tuesday January 21, 2025

پشاور ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، 6 میں سے 3 نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں

پشاور : پشاور ضمنی الیکشن، غیر سرکاری غیر حتمی نتائج، 6 میں سے 3 نشستیں پی ٹی آئی نے جیت لیں۔ تفصیلات کے مطابق تمام 6 ویلجز اور نیبر ہڈ کونسلز کے نتائج موصول ہو گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے گھڑی بنات ون، گھڑی فضل خالق اور لودھیہ بالا کی نشست پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔ ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

ویلج کونسل معروف رئی پر عوام نیشنل پارٹی کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ گھڑی بنات 4 کی نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا بلدیاتی ضمنی انتخابات 27 اگست 2023کوپولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا،جس کے بعد پولنگ اسٹیشنز کے احاطہ میں صرف پہلے سے موجود ووٹر ووٹ کاسٹ کیا۔ خیبرپختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے دوران چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آء جی پولیس اور ہوم سیکرٹری کا صوباء الیکشن کمشنر خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا پولنگ کا عمل پر امن ماحول میں مکمل ہوگیا جبکہ 21 اضلاع میں گنتی کا عمل جاری ہے ضمنی بلدیاتی الیکشن وی سی 2 خواتین سیٹ کے مکمل نتائج سامنے آئے ہیںخیبرمیں آزاد امیدوار زلیکہ نے 656 ووٹ لیکر کامیاب حاصل کی جبکہ تحریک انصاف کے امیدوار ناہیدہ نے 434 ووٹ لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی باڑہ آکاخیل میری خیل 7 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق وکیل خان پی ٹی آئی کسان کونسلر 209 ووٹ لے کر کامیاب حاصل کی

جبکہ ضیاء الحق آزاد امیدوار 106ووٹ لے کر دوسرے نمبررہے جبکہ ، محمود خان پی ٹی آئی یوتھ کونسلر 224 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مقابلے میںفاروق آزاد امیدوار 87 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہے۔ پولنگ کے دوران اور پولنگ کے بعد تمام کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

FOLLOW US