Sunday November 17, 2024

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری

اسلام آباد : اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 15 سال کیلیے آؤٹ سورس کرنےکی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ کو آؤٹ سورس کرنے کا پلان منظور کرلیا گیا، جس کے تحت آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی۔ وزارتِ خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کے انتظامی امور، فنانشل کلوز، ڈیزائن اینڈ کنسٹرکشن تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی جب کہ سروس چارجز، ایکسچینج ریٹ اور شاپس رینٹ بھی تھرڈ پارٹی کے ذمے ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر کسٹم، سائٹ سیکیورٹی اور امیگریشن سروس سول ایوی ایشن اتھارٹی کے پاس ہوگی ۔ وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہےکہ تھرڈ پارٹی کو ایئر پورٹ پر شاپنگ مال اور برانڈز شاپس بنانے کی بھی اجازت ہوگی۔ وزارتِ خزانہ ذرائع کے مطابق آؤٹ سورس ہونے پر تھرڈ پارٹی پیشگی 10 کروڑ ڈالرادا کرے گی جب کہ خلاف ورزی کی صورت میں بیعانہ ضبط اور معاہدہ منسوخ ہو جائے گا۔ ادھر بلوچستان کے دالبندین ائیرپورٹ پر ایک سال کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے مطابق دالبندین ائیرپورٹ کا رن وے نمبر 13/31 فلائٹ آپریشن کیلئے بند ہے اور یہ رن وے 6 اگست 2024 تک بند رہے گا۔ سی اے اے نے بتایاکہ نوٹم جاری کرکے ائیرلائنز کو دالبندین ائیرپورٹ کی بندش سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔ رن وے کی تعمیر نو کیلئے فلائٹ آپریشن بند کیا گیا۔ حالیہ طوفانی بارشوں سے دالبندین ائیرپورٹ رن وے اور کنٹرول ٹاور کو نقصان پہنچا تھا۔

FOLLOW US