Sunday January 19, 2025

بشریٰ بی بی عدالت پہنچیں تو جج نے پولیس کو کیا خصوصی ہدایات دیں؟

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف کی اہلیہ بشریٰ بی بی 9 مئی واقعات کے خلاف درج مقدمے کی سماعت کیلئے عدالت پہنچیں تو جج نے پولیس کو خصوصی ہدایات دیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی کمرہ عدالت پہنچیں تو جج نے پولیس کو ہدایات دیں کہ ان کو کمرہ عدالت میں احترام سے بٹھایا جائے۔ غیر متعلقہ افراد کمرہ عدالت سے باہر چلے جائیں تا کہ بشریٰ بی بی بیٹھ جائیں۔ تھانہ کہسار کے تفتیشی افسر کے آنے پر بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ بشریٰ بی بی سے متعلق سکیورٹی خدشات ہیں، یہیں پر تفتیش کر لیں یا آئندہ سماعت پر کر لیں۔ جج محمد سہیل نے کہا کہ مجھے تھانے کے ماحول کا اندازہ ہے، ڈی آئی جی آفس پاس ہی ہے، عزت کے ساتھ بٹھایا جائے گا۔ بعد ازاں بشریٰ بی بی کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئیں۔

FOLLOW US