Sunday January 19, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا ، اہم رہنما پارٹی سے راہیں جدا کرلیں

لاہور: چیئرمین تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا، سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پارٹی سے راہیں جدا کرلیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صمصام بخاری کی جانب سے 9مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کی گئی ہے، سابق صوبائی وزیر نے استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف سے ملاقات کی،عون چودھری ،نعمان لنگڑیال اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پرتشدد سیاست پر یقین نہیں رکھتا،نہ نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

FOLLOW US