Sunday January 19, 2025

جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔

اسلام آباد:سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔ جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف صدر عارف علوی کے بھاشن پر جذباتی ہوگئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عفو اور درگزر کا درس دینے سے پہلے صدر علوی اپنا ماضی اپنے سامنے رکھیں وہ اپنا ماضی بھول کر اب لوگوں کے سامنے وعظ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انصاف کے لیے دوسرے فریق کو سننا لازمی ہے مگر نواز شریف کو تو اپیل کا موقع بھی نہیں دیا گیا، عمران خان تو ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ میں بھی اپیل کرسکتے ہیں۔ خواجہ آصف کا کہا تھا کہ جب تک رسک زیرو نہیں ہوجائے گا ہم نواز شریف کی واپسی کا رسک نہیں لے سکتے۔ نگران وزیراعظم کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان نگران وزیراعظم کے لیے ڈاکٹر مالک کا نام تجویز ہوا تھا اور اس پر کسی سمت سے اختلاف نہیں تھا۔

FOLLOW US