کراچی : نگران وزیر اعلیٰ سندھ کے لیےپیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان جسٹس (ر) مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس (ر)مقبول باقر کے نام پر اتفاق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور رعنا انصار کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں ہوا ہے ، مقبول باقر کا نام سید مراد علی شاہ کی جانب سے دیا گیا تھا جس پر رعنا انصار نے اتفاق کیا۔
