Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کوایبٹ آبادگرفتارکرلیاگیا

ایبٹ آباد: پی ٹی آئی رہنما حسان نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے گرفتار کیا گیا ہے، ان پر 9 مئی کو جناح ہاؤس حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پی ٹی آئی وکیل علی اعجاز بُٹرنے حسان خان نیازی کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے۔ اس حوالے سے ایک ٹویٹ میں فرخ حبیب نے لکھا کہ ”بیرسٹر حسان نیازی کو ایبٹ آباد سے کچھ دیر قبل گرفتار کرلیا گیا ہے انکو قانون کے مطابق عدالت پیش کیا جائے تاکہ یہ اپنا قانونی حق دفاع استعمال کرسکے۔ اور خاندان کو اسکے متعلق رسائی فراہم کی جائے۔“

FOLLOW US