Sunday January 19, 2025

لندن میں مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ ہراسانی کا افسوسناک واقعہ

لندن : مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کے ساتھ لندن میں ہراسانی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ نا پرویز بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”پی ٹی آئی کے بدتمیز اور بد تہذیب لوگ اس حد تک گر گئے ہیں کہ لندن میں میرے بیٹے کے سامنے مجھ پر حملہ کیا، مجھ پر بوتلیں پھینکیں اور مغلظات بکیں“۔ انہوں نے کہا کہ بد تہذیب لوگ ایسی حرکات کر کے پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں یا بدنام کر رہے ہیں؟ حنا پرویز بٹ نے مزید کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ میرے لیڈر نواز شریف نے ہمیشہ صبر اور تہذیب کی تعلیم دی جسے ہم کبھی نہیں چھوڑیں گے

FOLLOW US