Sunday January 19, 2025

شیخ رشید کا آج روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان عوام آج راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کیلئے تیار رہیں

راولپنڈی : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج روپوشی ختم کرکے منظرعام پر آنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 50 سال سے 13 اگست کو جشن آزادی کا خطاب کر رہا ہوں، عوام آج راجا بازار، کمیٹی چوک یا چاندنی چوک پر آنے کیلئے تیار رہیں۔ شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پولیس لال حویلی سے لاؤڈ اسپیکر اور آتش بازی کا ٹرک لے گئی ہے، ہم اصلی اور نسلی لوگ ہیں، دوستی اور دشمنی قبر تک لے کر جاتے ہیں۔

ادھر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144 میں 19 اگست تک توسیع کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی اور اسلحے کا استمعال بھی ممنوع ہوگا۔ دفعہ 144 کا اطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا، دفعہ کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے ون ویلنگ کی روک تھام کیلیے ون ویلنگ کرنے پر 2 روز کی پابندی عائد کردی، پابندی کا اطلاق 13 اور 14 اگست تک نافذ العمل رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

FOLLOW US