Wednesday January 22, 2025

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا آغاز

کراچی: قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنیوالے عناصر کیخلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا، وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلباکومنشیات سپلائی کرنیوالاملزم گرفتار کرلیا ۔ایس پی گلشن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے 2 ہزار 100 گرام چرس برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت بدنام زمانہ منشیات فروش ابراہیم کے نام سے ہوئی۔

ایس پی عزیر احمد نے بتایا کہ ملزم کیخلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، منشیات فروش ابراہیم کوخفیہ اطلاع پرگرفتارکیاگیا۔ ملزم یونیورسٹی کے طلباکومنشیات کی سپلائی کرتاتھا، گرفتار ملزم سے ساتھیوں کی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔ ایس پی عزیر احمد کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں کیخلاف بھرپورکریک ڈاؤن جاری ہے، تمام تعلیمی اداروں کے باہر نگرانی کر رہے ہیں، طلبا کا مستقبل خراب نہیں ہونے دیں گے۔

FOLLOW US