لاہور : ایک ساتھ 3 تعطیلات کا اعلان، بینک اور مالیاتی ادارے تین روز بند رہیں گے، دیگر سرکاری اور نجی اداروں میں بھی 3 تعطیلات ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق بینک اور مالیاتی ادارے تین روز بند رہیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکثر بینکوں میں جمعہ کا کاروباری ہفتے کآ آخری روز تھا۔ اس طرح ہفتہ اور اتوار کو دو ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی جبکہ پیر 14 اگست کو یوم ازادی کی چھٹی ہو گی ۔
ہفتہ کو صرف چند محدود اور مخصوص بنک برانچیں کھلیں گی، بینکوں کی اکثر برانچیں ہفتہ کو بند رہیں گی، جبکہ بینکوں اور مالیاتی اداروں میں منگل کو معمول کی سرگرمی ہو گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناصرف بینک ملازمین، بلکہ گزشتہ ماہ کے اختتام پر ایک ساتھ 3 تعطیلات سے مستفید ہونے والے سرکاری ملازمین کو اب دوبارہ ایک ساتھ 3 تعطیلات مل جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے عام تعطیل سے متعلق اعلامیہ کے مطابق 14 اگست کوعام تعطیل ہو گی جس وجہ اسٹیٹ بینک بند رہے گا۔ پاکستان کا مرکزی بینک بند ہونے کی وجہ سے تمام بینک بھی تعطیل کریں گے، جبکہ یوم آزادی کے موقع پر 14 اگست میں ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی ہے۔ سرکاری ملازمین کی اکثریت اور کئی نجی اداروں کے ملازمین کو بھی ہفتہ اور اتوار کو سرکاری تعطیل ہوتی ہے، یوں یوم آزادی بروز پیر کو ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازمین تین دن چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔