Sunday May 5, 2024

گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری تیز بارشوں کے امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات نے گرمی اور حبس سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری سنادی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، 13 اگست کو مغربی ہوائیں بھی بالائی علاقوں میں اپنا اثر دکھائیں گی، 13 سے 16 اگست کے دوران کشمیر، گلگت، مری، اسلام آباد، راولپنڈی، پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے۔ 14 سے 16 اگست کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، کرم، لکی مروت، ڈی آئی خان، کرک وزیرستان میں بھی بارشوں کا امکان ہے،

15 اور 16 اگست کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔ 14 اور 15 اگست کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔اس دوران مری، گلیات، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

FOLLOW US