Thursday January 30, 2025

کیا شکیل آفریدی اور حسین حقانی کا تبادلہ کیا جا رہا ہے؟؟؟؟ پاکستانی دفتر خارجہ نے اہم اعلان کر ڈالا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان ، امریکہ کے ساتھ ڈاکٹر شکیل آفرید ی کے معاملے میں کوئی ڈیل نہیں کررہا ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے معاملے کو بین الاقوامی برادری کو آگاہ کیا جارہا ہے، پوری مسلم امہ کشمیر یوں کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی پر پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز دفترخارجہ میں ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کیا۔ ترجمان دفتر

خارجہ نے ڈاکٹر شکیل آفریدی کے معاملے پر کسی بھی قسم کی ڈیل کو مسترد کردیا ہے۔ انہوںنے بتا یا کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث شکیل آفریدی کو گزشتہ دنوں سیکیورٹی خدشات پر پشاور جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔ شکیل آفریدی کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں ہورہی اور یہ معاملہ وزارت داخلہ دیکھ رہی ہے۔ڈاکٹر فیصل نے شکیل آفرید ی کے بدلے میں حسین حقانی یا عافیہ صدیقی کے تبادلے کو مسترد کردیا ۔ یاد رہے سپریم کورٹ میں میموگیٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی ایف آئی اے سے سابق پاکستانی سفیر حسین حقانی کی پاکستان حوالگی کے بارے میں پوچھا تھا جس پر ڈی جی ایف آئی اے نے بتایا تھا کہ حسین حقانی کی حوالگی پر امریکی حکام نے کہا ہے کہ ہمارا ایک بندہ بھی آپ کے پاس ہے۔مقبوضہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا معاملہ او آئی سی رابطہ گروپ میں اٹھایا، او،آئی ، سی ممبر ممالک بلکہ پوری مسلم امہ اس معاملے میں پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گزشتہ دنوں سیکریٹری خارجہ نے او ، آئی سی کے اجلاس میں

و اضح کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا واحد حل مذاکرات ہیں۔افغانستا ن میں کشیدگی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشتگردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، ان کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کی پاکستان میں موجودگی دہشت گردوں کو چھپنے کا موقع دیتی ہے، افغان مہاجرین کی واپسی صرف پاکستان کی نہیں عالمی برادری کہ مشترکہ ذمہ داری ہے۔ ان کی واپسی پاکستان کی اولین ترجیح ہے۔اور اس معاملے میں پاکستان نے افغان حکومت سمیت امریکہ اور دیگر یورپی ممالک کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔پاکستان اپنی سیکیورٹی کی غرض سے افغانستان کے ساتھ سرحد پر جلد باڑ لگانے کاکام مکمل کرنا چاہتاہے۔بھارت کے ساتھ قیدیوں کی واپسی کے معاملے پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ قیدیوں کے واپسی کے معاملے پر بات چیت جاری ہے امید ہے کہ جلد معاملات طے ہوجائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی شہریوںکو انکے حکام کے حوالے کیا۔ البتہ انسانی ہمدردی کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے۔امریکہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے انہوںنے کہا کہ دونوںممالک کے باہمی تعلقات کو بہترکرنے

کیلئے بات چیت جاری ہے البتہ اس معاملے انہوںنے مزید تفصیلا ت بتانے سے گریز کیا۔ایک او رسوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تمام بنیادی حقوق دینے کے لیے کام ہورہا ہے، توقع ہے اصلاحات کا عمل موجودہ حکومت کے دورمیں ہی مکمل ہوجائے گا۔مسئلہ کشمیر کے حل اور بھارتی افواج کے مظلوم کشمیریوںپر جاری مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ جلد ڈھاکہ میں ایک کانفرنس میں شریک ہونگی

FOLLOW US