Monday May 20, 2024

بشریٰ بی بی کو اٹک جیل میں اسیر شوہر سے ملاقات کی اجازت مل گئی، ناکے پر گاڑیوں کو آدھا گھنٹہ روکا گیا

اٹک : بشریٰ بی بی اٹک جیل پہنچیں تو اسیر شوہر عمران خان سے ملاقات کی کوشش کی، اس سے قبل ناکے پر ان کی گاڑیوں کو آدھا گھنٹا روک کر رکھا گیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ اٹک جیل پہنچیں تو ان کے ساتھ وکلا کی ٹیم بھی تھی۔ اس موقع پر جیل کے باہر پولیس اور ایلیٹ فورس کے دستے ہائی الرٹ کر دیئے گئے۔ ٹریفک پولیس سمیت انتظامیہ کی درجنوں گاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

جیل پہنچنے سے قبل بشریٰ بی بی اور وکلا کی ٹیم پر مشتمل گاڑیوں کے قافلے کو ناکے پر آدھا گھنٹہ روکا گیا۔ بشریٰ بی بی نے اٹک جیل پہنچنے پر عمران خان سے ملاقات کی کوشش شروع کر دی۔ وکیل نعیم حیدر پنجوتھا نے جیل حکام کو آگاہ کیا اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔

FOLLOW US