Wednesday January 22, 2025

مجرموں اور فسطائیوں کے 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منایا جائے گاا، پی ٹی آئی

اسلام آباد : پی ٹی آئی کور کمیٹی اعلامیہ کے مطابق مجرموں اور فسطائیوں کے 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منایا جائے گا، پی ڈی ایم کی نالائق، نااہل اور سفّاک حکومت کے ہاتھوں معیشت، سیاست، آئین و قانون، سماج اور نظامِ مملکت و حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق 13 جماعتوں کی اتحادی حکومت کی مدت کے اختتام پر تحریک انصاف کی کور کمیٹی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کور کمیٹی کی جانب سے مجرموں اور فسطائیوں کے 16 ماہ پر محیط راج کے اختتام پر 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم کی نالائق، نااہل اور سفّاک حکومت کے ہاتھوں معیشت، سیاست، آئین و قانون، سماج اور نظامِ مملکت و حکومت کی تباہی کا تفصیلی تجزیہ قوم کے سامنے رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق 10 اگست کو ”یومِ تشکّر و نجات“ منا کر آزادی اظہار اور میڈیا پر عائد بدترین سنسرشپ اور اہلِ صحافت کیخلاف جبر و انتقام کی تفصیلات قوم کے سامنے رکھی جائیں گی ۔ بدترین مہنگائی کے ذریعے عوام کے معاشی قتلِ عام اور معیشت کی ناقابلِ تصوّر تباہی کی تفصیلات بھی عوام کے روبرو پیش کی جائیں گی ۔ آئین سے مجرمانہ انحراف، انتخاب سے فرار کے ذریعے عوام کے حقِ رائے دہی کو سلب کئے جانے اور الیکشن کمیشن کی معاونت سے جمہوریت کے قتل کی مفصل داستان بھی بیان کی جائے گی ۔

عدلیہ کی توہین و تضحیک، پارلیمان اور حکومتی مشینری کے ذریعے ججز کی کردار کشی اور اسے آئین کے تحفظ سے باز رکھنے کی شرمناک کوششوں سے بھی پردہ اٹھایا جائے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی خصوصی ہدایت پر یوم آزادی کا جشن ملک بھر میں نہایت جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US