Saturday January 18, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی پوری رات جیل میں جاگتے ہیں ،انہیں کس خوف سے نیند نہیں آ رہی ؟ سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد : سینئر صحافی غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیاہے کہ جیل میں عمران خان پوری رات جاگتے ہیں اور جیل سے نہ نکلنے کے خوف سے انہیں نیند نہیں آ رہی ۔ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے غریدہ فاروقی کا کہناتھا کہ ”مستند ذرائع نے بتایا ہے کہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سخت پریشان اور مضطرب ہیں، وہ پوری رات جاگتے رہتے ہیں اور جیل سے نہ نکلنے کے خوف سے انہیں نیند نہیں آ رہی،اپنے وکیل کے ساتھ ملاقات میں عمران خان نے صرف یہ کہا کہ مجھے نہیں پتہ مجھے یہاں سے نکالو“۔

غریدہ فاروقی کا مزید کہناتھا کہ ” یہاں یہ بات اہم ہے کہ ٹک ٹاک پر بننے والی ساری ویڈیوز فیک ہیں ان فیک ویڈیوز میں عمران خان کو نمازیں پڑھتے ہ±وئے دکھایا جا رہا ہے جو کہ سرا سر جھوٹ ہے،اِس پروپیگنڈے کا مطلب صرف لوگوں میں انتشار کے لئے بے چینی اور اضطراب پھیلانا ہے اور انہیں فساد اور توڑ پھوڑ کے لئے ورغلانا ہے۔“

FOLLOW US