Wednesday January 22, 2025

جاتےجاتےوفاقی حکومت نے درجنوں ملازمین کو ریگولرائز کر دیا

لاہور : وفاقی حکومت نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے 77 ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے پی ایس بی ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک اہم اجلاس کے دوران کیا۔ احسان مزاری کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی سیکرٹری آئی پی سی احمد حنیف اورکزئی اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اس فیصلے سے پی ایس بی کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ملازمین کی زندگیوں میں مثبت رخ آنے والا ہے کیونکہ وہ اب باقاعدہ ملازمت کے فوائد اور تحفظ سے لطف اندوز ہوں گے۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے ان ملازمین کے حوصلے اور پیداواری صلاحیت پر اثر پڑے گا جو پاکستان میں کھیلوں کی انتظامیہ کی معاونت میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ وفاقی حکومت نے ایشین گیمز 2023ء میں 285 رکنی دستے کی شرکت کو بھی گرین سگنل دیدیا۔ میٹنگ میں پاکستان میں کوچز کے ساتھ برتاؤ کے حوالے سے پالیسی میں بھی تبدیلی دیکھنے میں آئی، جو انہیں اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ زیادہ قریب سے ہم آہنگ کرتی ہے۔ غور طلب ہے کہ ان فیصلوں کے علاوہ اجلاس میں پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیے ڈیڑھ ارب کے غیر ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی گئی۔

FOLLOW US