Wednesday January 22, 2025

مجھے باہر نکالو ، جیل میں نہیں رہنا چاہتا، عمران خان کا وکلاء سے مطالبہ

اٹک : جیو نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جیل میں رہنے پرپریشان اورناخوش ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین وکلا کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی، عمران خان نے وکلا سے میٹنگ میں کہا کہ مجھے باہر نکالو، جیل میں نہیں رہنا چاہتا۔ خیال رہے کہ 5 اگست کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

عدالت کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد پولیس نے عمران خان کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کیا تھا اور وہ وہاں سزا کاٹ رہے ہیں۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے عوامی عہدے کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا ہے۔

FOLLOW US