Wednesday January 22, 2025

ڈیفنس میں بااثر شخص کے سکیورٹی گارڈز کا پارکنگ ملازم پر تشدد، فوٹیج منظر عام پر آ گئی

لاہور : لاہور کے علاقے ڈیفنس میں بااثر شخص کے گارڈز نے پارکنگ ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کی فوٹیج آ گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق غلط پارکنگ کا ایک اور واقعہ پیش آ گیا، فوٹیج میں ملزمان کا پارکنگ ملازم پر تشدد دیکھا جا سکتا ہے۔لاہور کے ڈیفنس فیز 5 میں ملزمان نے سیکورٹی گارڈز کے ہمراہ پارکنگ ملازم پر حملہ کیا۔ متاثرہ ملازم نے اندراج مقدمہ کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دیدی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈز پارکنگ ملازم کو کس طرح بہیمانہ انداز میں تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ کچھ لوگ ان کو روکنے کی کوشش کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

News Source: Daily Pakistan

FOLLOW US