Wednesday January 22, 2025

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشین جاری

لاہور: پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشین جاری کر دیا گیا۔گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا۔سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد اضافہ بنیادی تنخواہ میں کیا گیا۔گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی بنیادی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 17.5 فیصد اضافے کا بھی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، وفاقی حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 سے 35 فیصد ایڈہاک اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت گریڈ ایک سے 16تک ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ کیا گیا ، گریڈ 17سے گریڈ 22 کے وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا گیا۔
تنخواہوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کا اطلاق یکم جولائی 2023 سےتھا، مزید برآن سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق آرڈیننس بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ قائمقام صدر صادق سنجرانی نے آرڈیننس 2023 پر دستخط کر دئیے۔ وزارت قانون نے قائمقام صدر کی منظوری کے بعد آرڈیننس جاری کیا۔ چیف جسٹس پاکستان کی تنخواہ میں 2 لاکھ 4 ہزار روپے اضافہ کر دیا گیا،سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ میں 1 لاکھ 93 ہزار روپے اضافہ کیا گیا۔

چیف جسٹس کی تنخواہ 12 لاکھ 29 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے قبل چیف جسٹس کی تنخواہ 10 لاکھ 24 ہزار روپے تھی۔ سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 11 لاکھ 61 ہزار روپے ماہانہ ہو گی،جبکہ اس سے پہلے سپریم کورٹ کے جج کی تنخواہ 9 لاکھ 67 ہزار روپے تھی۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ حکومت نے چیف جسٹس آف پاکستان سمیت تمام ججز کی تنخواہ میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔

FOLLOW US