Monday May 6, 2024

نگران وزیراعظم کا فیصلہ راجہ ریاض نہیں لندن سے ہو گا چیئرمین پی ٹی آئی کون ہوگا،شاہ محمود قریشی کا واضح پیغام

لاہور : عمران خان چیئرمین پی ٹی آئی ہیں اور رہیں گے،شاہ محمود قریشی نے واضح پیغام دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بریت سے متعلق لائحہ عمل مرتب کیا ہے۔ توشہ خانہ کیس کے فیصلے میں کافی قانونی سقم ہے،بہتر نتیجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پارٹی چیئرمین ہیں اور رہیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ شفاف انتخابات ہیں،راجہ ریاض من پسند قائد حزب اختلاف ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم کا فیصلہ راجہ ریاض نہیں لندن سے ہو گا۔ اسمبلیاں 9 اگست کو تحلیل ہو رہی ہیں،مردم شماری کے نتائج مئی میں آ گئے تھے،یہ تمام کام کیوں نہیں کئے گئے؟۔ مردم شماری پر اجلاس نہیں بلایا گیا جو بلایا جا سکتا تھا۔ قبل ازیں شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایک سابق وزیراعظم کو جن حالات میں رکھا گیا نامناسب ہے،سیاسی شخصیات پہلے بھی جیلوں میں جاتی رہیں،ان کے برعکس چیئرمین پی ٹی آئی کو سہولیات دی گئیں۔ بغیر صفائی تنگ سیل ہے،ٹائلٹ کی سہولت بھی اسی جگہ ہے،یہ سہولیات بی کلاس نہیں سی کلاس کے قیدی کیلئے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کرانے میں تاخیر کیوں گئی؟ ہوسکتا اس میں حکمت عملی ہو کہ ہم نے جو ہمایوں دلاور کے فیصلے کے خلاف پٹیشن دائر کرنی ہے،اس میں تاخیر کی جائے۔ میں بتانا چاہتا ہوں کہ سرکاری وزراء کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو سب سہولتیں مہیا ہیں،کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ لیکن ہمیں تشویش تھی ہماری اطلاعات اس کے برعکس تھیں،اب نعیم پنجوتھا خود مل کر آئے ہیں۔

FOLLOW US