کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شفقت محمود کہتے ہیں کہ رانا ثنا اللہ اور عابد شیر علی کی جانب سے خواتین کی تضحیک کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ماضی میں بھی ایسا ہوتا رہاہے ۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنی گفتگو کے دوران شفقت محمود کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ اور عابد شیر علی نے خواتین کے حوالے سے ماضی
میں بھی توہین آمیز بیانات جاری کیے ہیں۔ خواتین سے متعلق ا س طرح کی واہیات باتیں قابل مذمت ہیں۔ انھوںنے کہا کہ احتساب کے شکنجے میں آتے ہی نوازشریف نظریاتی ہو گئے ہیں۔ اس بات پر ہنسی آتی ہے ۔ میاں نواز شریف پر الزام ثابت ہو جاتا ہے تو ان کو بھی دیگر لوگوں کی طرح سزا ہونی چاہئے، تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ میاں نواز شریف کے 1985ء اور آج کے اثاثوں میں کئی ارب ڈالرز کا فرق ہے، اس وقت شریف فیملی کی ساری ملیں خسار ے میں رہتی تھیں، نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا حالیہ احتساب سیاست سے بالاتر نظر آ رہاہے۔ چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو انھیں خوش آمدید کہا جائے گا ۔ اس وقت شریف فیملی کی ساری ملیں خسار ے میں رہتی تھیں، نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیب کا حالیہ احتساب سیاست سے بالاتر نظر آ رہاہے۔ چودھری نثار کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اگر چودھری نثار تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو انھیں خوش آمدید کہا جائے گا ۔