Thursday November 21, 2024

تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کی سانحہ 9مئی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہو گئی

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما صمصام بخاری کی سانحہ 9مئی سے متعلق مبینہ آڈیو لیک ہو گئی ،صمصام بخاری کے 9مئی کے واقعات سے متعلق ہولناک انکشافات سامنے آئے ہیں۔ مبینہ آڈیو میں صمصام بخاری کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پی ٹی آئی نے تین دن پہلے ایک کور کمیٹی اجلاس رکھا،اس میں سوری، آفریدی، مراد سعید سارے تھے،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا جو بھی احتجاج ہو گا وہ فوجیوں کیخلاف ہوگا۔

صمصام بخاری کا آڈیو میں کہناتھا کہ ایک تو اللہ پاک نے وہ بچت رکھی کہ جو میں ادھر موجود نہیں تھا،دوسری کیا بچت رکھی کہ یاسمین کے ساتھ میرا بہت اچھا تعلق تھا،مبینہ آڈیو میں موجود دوسرا شخص پوچھتا ہے کہ یاسمین؟ اس پر صمصام بخاری کہتے ہیں کہ یاسمین راشد کے ساتھ، کچھ بندوں کا اچھاتعلق بھی ہوتا ہے،اچھا سچی بات ہے میری طبعیت ٹھیک نہیں تھی اور دوسرا مجھے یہ اندازہ تھا کہ انہوں نے کوئی فساد کرنا ہے۔

مبینہ آڈیو میں موجود شخص کہتا ہے یہ بعد کی بات ہے جب گرفتار ہو چکا تھا؟؟اس پر صمصام بخاری کہتے ہیں کہ یہ یعنی عمران خان پکڑا جا چکا تھا اس کے بعد کی بات ہے،میں نے کہا کہ میں تو اوکاڑہ ہوں میں نہیں آ سکتا۔ صمصام بخاری کو آڈیو میں مزید کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ پہلے یہ ادھر گئے، شفقت بڑا سمجھدار آرمی ہے،اس پرموجود شخص کہتا ہے کہ شفقت محمود ،صمصام بخاری کہتے ہیں جی شفقت محمود، انہوں نے وہاں جاکر کہا کہ اب ہم نے کور کمانڈر ہاؤس جانا ہے،شفقت نے کہاکہ نہ جاؤ ہم پارٹی تباہ کر لیں گے ،لیکن انہوں نے کہا نہیں صاحب کا حکم ہے،اس پر شفقت نے گاڑی سٹارٹ کی اور اپنے گھر آگیا۔

FOLLOW US