Sunday January 19, 2025

ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار کو شکست

ایبٹ آباد : ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے چیئرمین انتخاب میں میں تحریک انصاف کے امیدوار کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تحصیل حویلیاں کے تمام 134 پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق آزاد امیدوار 21 ہزار سے زائد ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔ پی ٹی آئی کے افتخار خان 18 ہزار 521 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔ ادھر پشاور کی تحصیل متھرا کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔

تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔ پی ٹی آئی کےامیدوارانعام اللہ20333ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

FOLLOW US