Wednesday January 22, 2025

گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے “آئی لو یو” درج

لاہور : گلا لئی کو ملنے والے اکلوتے ووٹ پر مہر کے نشان کی بجائے “آئی لو یو” درج تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے علیحدہ ہو کر اپنی جماعت تحریک انصاف گلالئی بنانے والی عائشہ گلالئی نے الیکشن 2018میں چاروں حلقوں سے اپنی ضمانت ضبط کروا بیٹھیں ۔ عائشہ گلا لئی این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر 2 رسال پور میں قائم کیے گئے پولنگ اسٹیشن بوتھ نمبر 1 پر عائشہ گلا لئی کو ایک ووٹ ملا۔عائشہ گلا لئی کے اکلوتے ووٹر نے اپنے بیلٹ پیپر کے ذریعے سے عاشہ گلا لئی سے محبت کا اظہار کیا اور عائشہ گلائی کے انتخابی نشان پر مہر لگانے کی بجائے ” آئی لو یو” لکھ کر ووٹ کاسٹ کر گیا۔ متعلقہ پریزائیڈنگ آفیسر نے مذکورہ ووٹ مسترد کر دیا۔ تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ نے این اے 25نوشہر میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مقابلے کیلئے میدان میں اتریں تاہم یہاں سے بھی وہ ضمانت ضبط کروا بیٹھیں اور صرف 959ووٹ حاصل کئے ۔

تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے سب سے زیادہ ووٹ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ جہانگیر ترین کے آبائی حلقے این اے 161 لودھراں سے حاصل کیے ۔

FOLLOW US