Wednesday January 22, 2025

پاکستان تحریک انصاف کی جیت نے حکمرانوں میں بھگدڑ مچا دی ہے، حویلیاں کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے، حماد اظہر

لاہور : رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حویلیاں کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کی جاری ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ پشاور بھاری لیڈ سے پاکستان تحریک انصاف کی جیت نے حکمرانوں میں بھگدڑ مچا دی ہے۔ آئی ایل ایف کے وکلا ریٹرنگ آفسر کے دفتر پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور کی تحصیل متھرا کے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف نے میدان مار لیا ہے۔ تحصیل متھرا کے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں تمام 155 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیرسرکاری نتائج سامنے آگئے۔

پی ٹی آئی کےامیدوارانعام اللہ20333ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے ہیں۔ کامیابی کے بعد پی ٹی آئی کے حامیوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ جبکہ جےیو آئی کےامیدواررفیع اللہ 13564ووٹ کےساتھ دوسرےنمبر پرر ہے۔ واضح رہے کہ تحصیل متھرا میں مجموعی طور پر 155 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے، الیکشن کے لئے 496 پریزائیڈنگ افسران کی ڈیوٹیاں لگائی گئیں، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ اور ریٹرننگ افسران کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کئے گئے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جے یو آئی سے رفیع اللہ، پی ٹی آئی سے انعام اللہ، جماعت اسلامی سے افتخار احمد، اے این پی سے عزیز غفار خان، پی پی پی سے علی عباس خان اور ن لیگ سے فضل اللہ میدان میں ہیں۔ یاد رہے کہ جے یو آئی (ف) سےتعلق رکھنے والے چیئرمین تحصیل متھرا فرید اللہ کی وفات پر نشست خالی ہوئی تھی۔ دوسری طرف تحصیل حویلیاں میں چیئرمین کیلئے ہونے والے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں 134 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جن میں سے 25 حساس اور 40 حساس ترین قرار دیئے گئے۔ تحصیل حویلیاں میں چیئرمین شپ کیلئے 7 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا، یہ نشست چیئرمین عاطف منصف کے قتل کے بعد خالی ہوئی تھی، ایک لاکھ 65 ہزار 800 ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔
تحصیل متھرا میں گزشتہ الیکشن کے نتائج کے مطابق جے یو آئی کے فرید اللہ خان 22 ہزار ووٹ لیکر کامیاب ہوئے تھے۔ جماعت اسلامی کے افتخار احمد 15 ہزار 844 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔ پیپلز پارٹی کے علی عباس خان 9 ہزار 835 ووٹ لیکر تیسرے نمبر رہے تھے۔

FOLLOW US