Monday November 18, 2024

پشاور ضمنی الیکشن ، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

پشاور : تحصیل متھرا کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے پیپلزپارٹی، اے این پی اور مسلم لیگ (ن) کو شکست دے دی۔ تحریک انصاف کے امیدار انعام اللہ 20 ہزار 333 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ جے یو آئی رفیع اللہ 13 ہزار 564 ووٹ حاصل کرسکے۔علاوہ ازیں جماعت اسلامی کے امیدوار افتخار احمد 9 ہزار 546 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ تحریک انصاف کے کارکنوں نے جیت کی خوشی میں ورسک روڈ پر جشن منا یا۔

FOLLOW US