Sunday January 19, 2025

دنیا کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری، پاکستان کی کونسی جماعت شامل ؟

نیویارک: ورلڈ آف سٹیٹسٹکس نے دنیا بھر کی ٹاپ 10سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی، پاکستان تحریک انصاف کا 10واں نمبر ہے اور اس کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اعدادوشمار جاری کرنے والے اکاؤنٹ ‘ورلڈ آف سٹیٹسٹکس’ کی جانب سے دنیا کی بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کی گئی ہے،یہ فہرست سیاسی جماعتوں کے کارکنان کی تعداد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہے۔

فہرست کے مطابق پہلے نمبر پر 180 ملین کارکنان کے ساتھ ‘بھارتیہ جنتا پارٹی’ موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر چین کی ‘چائنیز کمیونسٹ پارٹی’ ہے جس میں کارکنان کی تعداد 98.04 ملین ہے، تیسرے نمبر پر بھی بھارت کی ہی سیاسی جماعت ‘انڈین نیشنل کانگریس’ (50 ملین کارکنان) موجود ہے۔ ورلڈ آف سٹیٹسٹکس کی جاری کردہ فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر امریکا کا قبضہ ہے، امریکا کی ڈیموکریٹک پارٹی 47.13 ملین اور ریپبلکن پارٹی 36.01 ملین کارکنان کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

فہرست میں چھٹے اور نویں نمبر پر پھر بھارت کی سیاسی جماعتیں موجود ہیں، ساتویں نمبر پر ترکی کی 11.24 ملین کے ساتھ’ اے کے پارٹی’ جبکہ آٹھویں نمبر پر ایتھوپیا کی ‘پروسپیریٹی پارٹی’ 11 ملین کارکنان کے ساتھ فہرست کا حصہ ہے، عام آدمی پارٹی دنیا کی 9ویں بڑی سیاسی جماعت ہے جس کے کارکنان کی تعداد 10.05ملین بتائی گئی ہے۔ دنیا بھر کی 10 بڑی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) دسویں نمبر پر موجود ہے، پی ٹی آئی کے کارکنان کی تعداد فہرست میں 10 ملین بتائی گئی ہے۔

FOLLOW US