Sunday January 19, 2025

گھریلو ملازمہ پر تشدد ؛ وائرل ویڈیو پر فردوس عاشق اعوان کا موقف بھی سامنے آگیا

سیالکوٹ: گھریلو ملازمہ پر تشدد کے حوالے سے وائرل ویڈیو پر فردوس عاشق اعوان کا موقف بھی سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق ترجمان استحکام پاکستان پارٹی فردوس عاشق اعوان نے وائرل ویڈیو سے متعلق کہا ہے کہ ملازمہ پر کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ یہ ایک جرائم پیشہ گروہ تھا۔ وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کسی بات پر اپنی ملازمہ سے جھگڑ رہی ہیں،فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میں تمہیں پولیس کے حوالے کرتی ہوں، اسی دوران وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ چلیں آپ پولیس کے حوالے کر دو،آپ نے ہمارے سامنے تھپڑ مارا ہے،اس پر فردوس عاشق کہتی ہیں کہ ہاں تھپڑ اس لئے مارا ہے کیونکہ اس نے جھوٹ بولا ہے،اسی دوران ترجمان استحکام پاکستان پارٹی اپنے ملازمہ کو غلیظ گالیاں دینا شروع ہو جاتی ہیں۔

وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ باجی یہ آپ کا طریقہ ہے،جس پر ملازمہ کہتی ہے کہ بس یہ باتیں میں نے آپ کی پہلے سن لی ہیں،اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ یہ سننا تھا باجی، جو سلوک آپ کر رہی ہیں ناں ٹھیک ہے۔اس پر فردوس عاشق اعوان کہتی ہے کہ دروازے کو کنڈی لگاؤ اور پولیس کو بلاؤ،70ہزار روپے دو کہاں ہے؟اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلاؤ۔ اس پر ملازمہ کہتی ہے کہ آپ نے مجھے 70ہزار روپے نہیں دیئے ہوئے،اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ آپ پولیس کو نہ بلاؤ میں خود بلاتا ہوں

FOLLOW US