Friday May 3, 2024

فردوس عاشق اعوان کا اپنی ملازمہ پر تشدد، غلیظ گالیاں، ویڈیو وائرل

سیالکوٹ : استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان کی اپنی گھریلو ملازمہ پر مبینہ تشدد، غلیظ گالیوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔ وائرل ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ ترجمان استحکام پاکستان پارٹی کسی بات پر اپنی ملازمہ سے جھگڑ رہی ہیں،فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ میں تمہیں پولیس کے حوالے کرتی ہوں، اسی دوران وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ چلیں آپ پولیس کے حوالے کر دو،آپ نے ہمارے سامنے تھپڑ مارا ہے،اس پر فردوس عاشق کہتی ہیں کہ ہاں تھپڑ اس لئے مارا ہے کیونکہ اس نے جھوٹ بولا ہے،اسی دوران ترجمان استحکام پاکستان پارٹی اپنے ملازمہ کو غلیظ گالیاں دینا شروع ہو جاتی ہیں۔

وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ باجی یہ آپ کا طریقہ ہے،جس پر ملازمہ کہتی ہے کہ بس یہ باتیں میں نے آپ کی پہلے سن لی ہیں،اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ یہ سننا تھا باجی، جو سلوک آپ کر رہی ہیں ناں ٹھیک ہے۔ اس پر فردوس عاشق اعوان کہتی ہے کہ دروازے کو کنڈی لگاؤ اور پولیس کو بلاؤ،70ہزار روپے دو کہاں ہے؟اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ پولیس کو بلاؤ۔ اس پر ملازمہ کہتی ہے کہ آپ نے مجھے 70ہزار روپے نہیں دیئے ہوئے،اس پر وہاں موجود شخص کہتا ہے کہ آپ پولیس کو نہ بلاؤ میں خود بلاتا ہوں۔

FOLLOW US