Sunday May 5, 2024

اتوار کے روز ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ہے ؟

لاہور : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ تاہم چند علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا ہے۔

بالائی اوروسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ہفتہ کو ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق دالبندین اورنوکنڈی میں درجہ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

FOLLOW US