Monday November 18, 2024

آج فیصلہ ہوگیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں ، پرویز خٹک کا عمران خان کی گرفتاری پر ردعمل

پشاور : تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے ثابت ہوگیا ہے کہ ہمارے ملک میں عدالتیں آزاد ہیں۔ اپنے بیان میں سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ عمران خان کو اپنی ہٹ دہرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑا، اس ملک میں جو بھی کرپشن، چوری یا اختیارات کا ناجائز استعمال کرے گا ان کے لئے قانون موجود ہے، فیصلے کرنے کا اختیار عدالتوں کو حاصل ہے، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمارا شروع دن سے یہی موقف تھا کہ ہر مسئلے کا حل بات چیت سے ممکن ہے، پارلیمنٹ کے اندر رہو اور اسمبلیاں مت توڑو مگر انھوں نے کسی کی نہ سنی، ضد، انا اور اقتدار کی بھوک آج ان کو اس مقام پر لے آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بھلی پارٹی جس کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے اس نے ہوس اقتدار میں محض ایک سال میں اس کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے، جس نے ان پر احسان کیا یا وزیر اعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا۔

FOLLOW US