Sunday January 19, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری، پارٹی اب علیمہ خان چلائیں گی؟

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر پارٹی قیادت اب علیمہ خان کے پاس جانے کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع دعویٰ کر رہے ہیں کہ تحریک انصاف اب علیمہ خان چلائیں گی۔ اس سے قبل تحریک انصاف کی قیادت وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے چلائے جانے کی اطلاعات تھیں۔ عمران خان کو لاہور پولیس نے ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے حراست میں لیا تھا، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی ان کے ہمراہ تھیں۔ بشریٰ بی بی کا عمران خان کے سیاسی منظر نامے سے غائب ہونے پر کیا کردار ہوگا، اس حوالے سےتاحا ل تحریک انصاف کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آ سکا۔

FOLLOW US