Sunday January 19, 2025

عمران خان کو گرفتاری کے بعد کہاں رکھا جائے گا؟ جیل ذرائع نے دعویٰ کردیا

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد کے اڈیالہ جیل میں رکھنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے جیل ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو قید کرنے کیلئے ضروری انتظامات کر لئے گئے۔ اڈیالہ جیل میں ہائی سکیورٹی زون میں عمران خان کیلئے خصوصی سیل تیار کر لیا گیا ہے۔ ان کو عدالتی فیصلے کے مطابق سہولیات میسر ہوں گی۔ ضلع اسلام آباد کی اپنی کوئی جیل نہیں، تمام قیدی اڈیالہ جیل میں رکھے جاتے ہیں۔ سینٹرل جیل انتظامیہ نے سکیورٹی سمیت تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔

FOLLOW US